تازہ ترین ۱۲ جون ۲۰۲۶

بنگلادیش نے تاریخ رقم کر دی، آسٹریلیا کو پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز میں شکست

کوئٹہ (ویب نیوز)بنگلادیش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ کو ون ڈے سیریز میں شکست دے دی ہے۔ ڈھاکا کے میرپور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرایا۔ آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 42 اوورز میں 187 رنز بنا سکی، جبکہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 192 رنز کا ہدف بنگلادیش نے 35 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اس سے قبل پہلے ون ڈے میں بھی بنگلادیش نے آسٹریلیا کو 86 رنز سے شکست دی تھی، جس کے بعد میزبان ٹیم نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے اور وائٹ واش کے قریب پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھیں جن میں ہر بار آسٹریلیا نے بنگلادیش کو کلین سوئپ شکست دی تھی۔