پاکستان ۲۰ جون ۲۰۲۶

بنوں میں دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق

اسلام آباد(ویب نیوز) پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ تھانہ احمد زئی کی حدود میں سواریوں سے بھرے ڈاٹسن کے قریب ہوا، جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران دوسرا دھماکہ بھی اسی علاقے میں ہوا۔ ڈی پی او یاسر آفریدی نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق ہاتھی خیل قبیلے سے ہے جبکہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں، جنہیں آر ایچ سی اور کے جی این منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ تحصیلدار عابد اللہ کی گاڑی بھی دھماکے کی زد میں آئی تاہم وہ محفوظ رہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔