تازہ ترین ۵ جولائی ۲۰۲۶

. بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس، صحت مراکز کی کارکردگی بہتر بنانے پر زور

کوئٹہ (ویب نیوز) تیسری بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس کے دوسرے روز صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سمیت محکمہ صحت، پی پی ایچ آئی اور یونیسف کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں قلات اور ژوب ڈویژن کی صحت سہولیات کا جائزہ لیا گیا، بہتر کارکردگی دکھانے والے اضلاع کو سراہا گیا جبکہ کمزور کارکردگی والے مراکز کی بہتری کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ گورنر بلوچستان نے صحت اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔