تازہ ترین ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان ہائی کورٹ نے قلات ڈویژن کے خاتمے کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کر دیا

کوئٹہ(ویب نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ نے قلات ڈویژن کے خاتمے اور ضلع مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں ضم کرنے سے متعلق حکومت بلوچستان کے نوٹیفکیشن پر عبوری حکم امتناع جاری کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد آئندہ سماعت تک روک دیا ہے۔ عدالت کے دو رکنی بینچ نے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی آئینی درخواست کی سماعت کے دوران تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔ اس عرصے کے دوران قلات ڈویژن کے خاتمے اور مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے کا حکومتی فیصلہ نافذ نہیں ہوگا۔