تازہ ترین ۲ ستمبر ۲۰۲۶

بلوچستان کے نوجوان تعلیم اور جدید ہنر پر توجہ دیں، میر ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ (وېب نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، انہیں ہتھیاروں کے بجائے قلم اور علم کو طاقت بنانا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور جدید ہنر کے حصول پر توجہ دیں اور اپنی صلاحیتیں بلوچستان کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر، سائنس اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا ہے، اس لیے نوجوان جدید شعبوں میں مہارت حاصل کرکے نہ صرف اپنا مستقبل بہتر بنائیں بلکہ صوبے اور ملک کی ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کریں۔