کوئٹہ (ویب نیوز): بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 5.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن سے موسیٰ خیل، بارکھان، رکنی اور کوہلو سمیت مختلف علاقوں میں 90 سے زائد مکانات تباہ یا شدید متاثر ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ متاثرین نے خیموں، خوراک اور صاف پانی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
