تازہ ترین ۲۸ جون ۲۰۲۶

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے، متعدد مکانات زمین بوس، کئی افراد زخمی

کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ دو روز کے دوران پانچ درمیانے درجے کے زلزلے ریکارڈ کیے گئے، جبکہ آج کوہلو، بارکھان اور موسیٰ خیل میں دوبارہ شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق موسیٰ خیل میں متعدد کچے مکانات منہدم ہوگئے اور کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔