کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان کے تمام سرکاری بوائز، گرلز، پوسٹ گریجویٹ، ڈگری اور انٹر کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جاری احکامات کے مطابق مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی تنظیم یا گروپ کو تقریب یا تنظیمی سرگرمی منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قواعد کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
