کوئٹہ (ویب نیوز)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن طاقت کے استعمال سے نہیں بلکہ سیاسی حل، انصاف اور عوامی اعتماد کی بحالی سے ممکن ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کو نوآبادیاتی طرز پر چلانے کی پالیسی ترک کی جائے، صوبے کے وسائل پر مقامی آبادی کے حقِ ملکیت کو تسلیم کیا جائے، لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے اور زیر حراست افراد کو قانونی تقاضوں کے مطابق رہا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی اقدامات دیرپا امن اور سیاسی استحکام کی بنیاد بن سکتے ہیں۔
