مقامی ۱۴ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان کابینہ میں ردوبدل ایک بار پھر مؤخر

کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان صوبائی کابینہ میں متوقع ردوبدل کا معاملہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابینہ میں تبدیلی کا منصوبہ تیار کیا تھا، تاہم مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے پارٹی ارکان کو فی الحال خاموش رہنے اور وزیراعلیٰ کو کابینہ میں ردوبدل نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے ستمبر تک انتظار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے موجودہ حالات میں کابینہ میں تبدیلی کو مسائل کا باعث قرار دیا ہے۔