تازہ ترین ۲۰ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان پولیس میں تقرر و تبادلے، متعدد افسران کی نئی تعیناتیاں

کوئٹہ(ویب نیوز)بلوچستان پولیس میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کے اعلامیے کے مطابق زونل کمانڈر بی سی زون III آر آر جی کوئٹہ نبیل احمد کو اسکالرشپ پروگرام کے تحت سنگاپور روانگی کے باعث سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ان کی جگہ ونگ کمانڈر ہیڈکوارٹرز ونگ بی سی بدر لائن کوئٹہ حبیب الرحمن کو زونل کمانڈر بی سی زون III آر آر جی کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ایس ڈی پی او گنداواہ، ضلع جھل مگسی محمد علی جمالی کی خدمات ڈی آئی جی نصیر آباد رینج کے سپرد کر دی گئی ہیں، جبکہ انسپکٹر ذوالفقار علی پندرانی کو ایس ڈی پی او گنداواہ مقرر کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تقرر و تبادلوں کے یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔