کوئٹہ (ویب نیوز) حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں نادرا رجسٹریشن سینٹرز اور تمام نادرا کاؤنٹرز کے ذریعے این پی بی اسلحہ لائسنسوں کی پروسیسنگ فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک اسلحہ ڈیلرشپ لائسنسوں کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل نہیں ہو جاتی اور تمام ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں متعلقہ نادرا ماڈیولز نصب نہیں کر دیے جاتے۔ اس سلسلے میں تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور نادرا حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
