کوئٹہ(ویب نیوز)حکومت بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پورے صوبے میں نائٹروجنی کھادوں کی خرید و فروخت اور نقل و حمل پر 15 روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ کھادوں کو دھماکہ خیز مواد کی تیاری اور تخریبی سرگرمیوں میں استعمال ہونے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی یوریا، امونیم نائٹریٹ، کیلشیم امونیم نائٹریٹ سمیت تمام نائٹروجنی کھادوں پر نافذ ہوگی، جبکہ متعلقہ اداروں اور ڈیلرز کو فروخت روکنے اور موجودہ اسٹاک کا مکمل ریکارڈ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
