کوئٹہ(ویب نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جھل مگسی، سبی، لورالائی، آواران، لسبیلہ، خضدار اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45، نوکنڈی 44، سبی 43، چمن 39، کوئٹہ 38، قلات اور ژوب 33، گوادر اور جیوانی 32 جبکہ زیارت میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
