اسلام آباد(ویب نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائیوں کے دوران اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں مزید کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
