مقامی ۱۶ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان میں آج بھی شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان

کوئٹہ (ویب نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم خشک اور شدید گرم رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں 46، سبی میں 44، تربت میں 40، کوئٹہ اور چمن میں 39، ژوب میں 35، قلات میں 33، زیارت میں 24، گوادر میں 31 اور جیوانی میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خصوصاً بچوں، بزرگوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔