تازہ ترین ۴ اگست ۲۰۲۶

بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرم اور خشک موسم، چند اضلاع میں بارش کا امکان

کوئٹہ (ویب نیوز)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37، قلات 32، زیارت 27، ژوب 35، سبی 44، تربت 42، نوکنڈی 43، چمن 38، گوادر 33 اور جیوانی میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے امکانات والے علاقوں کے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال سے باخبر رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔