مقامی ۱۶ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان حکومت کی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2026 آزادیٔ صحافت کے خلاف ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (ویب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان حکومت کی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2026 کو آزادیٔ صحافت، مقامی اخبارات، عوام کے حقِ معلومات اور جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ پالیسی مقامی اخبارات کو ختم کرنے، صحافیوں کو معاشی عدم تحفظ سے دوچار کرنے اور اظہارِ رائے کی آزادی محدود کرنے کی کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولت اب بھی ناکافی ہے، اس لیے روایتی اخبارات ہی عوام تک معلومات پہنچانے کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پالیسی فوری واپس لے کر صحافتی تنظیموں، مقامی اخبارات، سول سوسائٹی اور دیگر متعلقہ حلقوں سے مشاورت کے بعد نئی پالیسی مرتب کی جائے۔