کوئٹہ / چمن (سید سردار محمد خوندئی) سرحدی شہر چمن میں ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی قیادت میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔
دریں اثنا بلوچستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں یومِ استحصالِ کشمیر انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ گوادر سے لے کر چمن، قلعہ عبداللہ سمیت دیگر اضلاع میں ریلیاں نکالی گئیں، جن میں مظاہرین نے بھارت کے خود ساختہ کالے قانون کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ کشمیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور ان کی جدوجہد اور قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
اسی طرح ڈپٹی کمشنر چمن کی زیرِ صدارت تمام محکموں کا ایک مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا اور 14 اگست کو شاندار طریقے سے منانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
