کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر دہشت گردی اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں وکلا نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔ وکلا نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شہدا سے اظہارِ یکجہتی کیا اور حکومت سے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شفاف تحقیقات، ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔ ہڑتال کے باعث بلوچستان ہائی کورٹ، سیشن، سول، فیملی اور دیگر عدالتوں میں بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی جبکہ صرف ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی محدود سماعت ہوئی۔
