تازہ ترین ۱۳ ستمبر ۲۰۲۶

بریکس کا مشرق وسطیٰ کے بحران پر اظہار تشویش، یکطرفہ پابندیوں کی مذمت

کوئٹہ(ویب نیوز) بریکس رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں سے تحمل اور تنازعات مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ بریکس نے شہری اور جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت، یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت اور غزہ میں جنگ بندی و انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔