تازہ ترین ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

برنی سینڈرز نے غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا، اسرائیل کی فوجی امداد روکنے کا مطالبہ

واشنگٹن (ویب نیوز): امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں جاری صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں امریکا برابر کا شریک ہے کیونکہ اس نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کے باوجود امریکا نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھی جبکہ جنگ بندی کے باوجود غزہ میں فوجی کارروائیاں اور پیش قدمی بھی جاری رہیں۔ برنی سینڈرز کے مطابق اسرائیل غزہ کے تقریباً 70 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کر چکا ہے، 92 فیصد رہائشی مکانات تباہ یا شدید متاثر ہو چکے ہیں، 70 فیصد آبادی مناسب رہائش سے محروم ہے اور 91 فیصد بچوں کو باقاعدہ تعلیم کی سہولت میسر نہیں۔ انہوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے اسرائیل کو فوجی امداد فوری طور پر بند کی جائے۔