تازہ ترین ۱۰ جون ۲۰۲۶

برازیل اور امریکا کا دوستانہ میچ ہنگامہ خیز بن گیا، 8 ریڈ کارڈز جاری

اسلام آباد(صداقت ویب سائٹ)برازیل اور امریکا کی خواتین فٹبال ٹیموں کے درمیان فورٹالیزا میں کھیلا جانے والا دوستانہ میچ ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، جہاں امریکا نے برازیل کو ایک صفر سے شکست دی، تاہم مقابلے کی اصل توجہ کھیل کے بجائے میدان میں ہونے والی کشیدگی پر رہی۔ میچ کے دوران برازیل کے ہیڈ کوچ آرتھر الیس اور ان کے تین معاون کوچز کو میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جبکہ بیا زینیراٹو اور ٹارسیانے کو ریڈ کارڈز دکھائے گئے۔ میچ کے اختتام کے بعد احتجاج کرنے پر کیرولین اور لڈمیلا کو بھی ریڈ کارڈز ملے، جس کے بعد برازیل کی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو مجموعی طور پر 8 ریڈ کارڈز جاری کیے گئے۔ میچ کا واحد گول صوفیہ ولسن نے 63ویں منٹ میں اسکور کیا، جبکہ برازیل کی ٹیم پورے میچ میں گول پر ایک بھی شاٹ نہ لگا سکی۔ اس مقابلے میں برازیل کی لیجنڈری فٹبالر مارٹا نے بھی شرکت کی اور اپنے بین الاقوامی کیریئر کا 212 واں میچ کھیلا۔