اسلام آباد (ویب نیوز): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے پیشِ نظر معاشی شراکت داری اور تجارتی تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ بی ٹو بی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور حکومت سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ آئی ٹی، توانائی، کان کنی اور دیگر شعبوں میں ترک سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے۔
