بختیارآباد (ویب نیوز)بختیارآباد میں بھاگ تا بختیارآباد روڈ پر قائم شہید بادشاہ چوکی میں تعینات پولیس اہلکار ولی محمد مری نے دورانِ ڈیوٹی مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ریسکیو 1122 کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
