مقامی ۱۴ جولائی ۲۰۲۶

بااختیار بلدیاتی نظام کے فروغ کے لیے شہری فورم کا مشاورتی اجلاس منعقد

کوئٹہ (ویب نیوز)ہیلتھ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ (ہارڈ) نے آواز سینٹر فار ڈویلپمنٹ سروسز کے تعاون سے بلوچستان میں بااختیار بلدیاتی نظام کے فروغ کے موضوع پر شہری فورم کا مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں شہریوں، کمیونٹی رہنماؤں، سول سوسائٹی، خواتین، نوجوانوں اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ مضبوط، شفاف اور جوابدہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیاد ہے، جبکہ عوامی شمولیت، شفافیت، جوابدہی اور مقامی حکومتوں کو مالی و انتظامی اختیارات کی فراہمی مؤثر حکمرانی کے لیے ناگزیر ہے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقامی سطح پر بہتر حکمرانی، عوامی خدمات اور پائیدار ترقی کے لیے شہریوں، میڈیا اور سول سوسائٹی کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔