پاکستان ۱۹ جون ۲۰۲۶

اے پی این ایس نے پیکا کے تحت روزنامہ نئی بات کو جاری نوٹس کی شدید مذمت کردی

کوئٹہ (ویب نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے پیکا قانون کے تحت روزنامہ نئی بات اور اس کے کالم نگار کو جاری کیے گئے نوٹس کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادیِ صحافت، اظہارِ رائے اور عوام کے حقِ آگاہی پر حملہ قرار دیا ہے۔ اے پی این ایس کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکریٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے کہا کہ پیکا قانون سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے بنایا گیا تھا اور اس کا اطلاق پرنٹ میڈیا پر نہیں ہوتا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اخبارات کے خلاف اس نوعیت کی کارروائیاں خوف کی فضا پیدا کریں گی، خود ساختہ سنسرشپ کو فروغ دیں گی اور جمہوری احتساب کو کمزور کریں گی۔ اے پی این ایس نے مطالبہ کیا کہ روزنامہ نئی بات کو جاری کیا گیا نوٹس فوری طور پر واپس لیا جائے اور صحافیوں و میڈیا اداروں کے خلاف پیکا قانون کے غلط استعمال کو روکا جائے۔