اسلام آباد، اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن سسٹمز کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 27.71 فیصد تک کمی کردی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 6.81 ڈالر کم کرکے 19.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 25.84 ڈالر تھی۔ سوئی سدرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کے بعد نئی قیمت 18.13 ڈالر مقرر ہوئی ہے، جبکہ سابقہ قیمت 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
