واشنگٹن (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) امریکہ کے صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ جوہری معاہدے تک پہنچنے کیلئے اس کے پاس “محدود وقت” باقی رہ گیا ہے، بصورت دیگر امریکہ دوبارہ فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ان کے مطابق اگر مذاکرات کے ذریعے کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہے اور خطے میں سلامتی کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔
