تازہ ترین ۱۰ اگست ۲۰۲۶

ایران کے پاس اپنے فوجیوں کو تنخواہیں دینے کیلئے بھی رقم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ محدود پیمانے پر مذاکرات کر رہا ہے اور واشنگٹن اس وقت ایران کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، جہاں مہنگائی اور معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فونک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ایران کی معاشی حالت انتہائی خراب ہے اور حکومت کے پاس اپنے فوجیوں کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی رقم موجود نہیں۔ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ واشنگٹن ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے اور اس کے اثرات کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے نئی شرائط پیش کی ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔