تازہ ترین ۱ جولائی ۲۰۲۶

ایران کو 3 ارب ڈالر دینے پر عبوری اتفاق، عرب میڈیا کا دعویٰ

دبئی (ویب نیوز) عرب میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو 3 ارب ڈالر فراہم کرنے پر عبوری اتفاق ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے شرط رکھی ہے کہ مذاکرات میں ہونے والی ہر پیش رفت کے ساتھ مرحلہ وار 3 ارب ڈالر جاری کیے جائیں۔ عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات آبنائے ہرمز سے متعلق سلطنتِ عمان کی تجویز کردہ منصوبہ بندی کی بنیاد پر جاری ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عمان کی تجویز پر مزید مشاورت کے لیے مذاکراتی وفود اپنے اپنے ممالک واپس جائیں گے تاکہ آئندہ مرحلے کی حکمت عملی طے کی جا سکے۔