تازہ ترین ۲۴ اگست ۲۰۲۶

ایران کو مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی دعوت نہیں ملی، اسماعیل بقائی

تہران (ویب نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی ایران کو کوئی باضابطہ دعوت موصول نہیں ہوئی، تاہم علاقائی سلامتی کے حوالے سے ان ممالک کے ساتھ مذاکرات کی تجاویز ضرور دی گئی ہیں۔ اس سے قبل لبنانی ٹی وی چینل المیادین نے ایک ایرانی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کو معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی ہے اور معاملہ زیر غور ہے۔