تازہ ترین ۲۲ مئی ۲۰۲۶

ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، افزودہ یورینیم تباہ کر دیں گے: ٹرمپ

*واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران سے افزودہ یورینیم لے کر اسے تباہ کر دے گا اور تہران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو ایران کا افزودہ یورینیم نہیں چاہیے بلکہ اسے حاصل کرنے کے بعد تباہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تاہم اگر ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو مشرق وسطیٰ میں جوہری جنگ کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے جس کے اثرات یورپ اور امریکہ تک پہنچ سکتے ہیں، اور امریکہ ایسا ہرگز نہیں ہونے دے گا۔