کوئٹہ (صداقت نیوز) امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کویت میں واقع ایک ایئربیس کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد امریکی اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کے دوران دو MQ-9 ریپر ڈرونز کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ کویتی فضائی دفاعی نظام نے فتح-10 میزائل کو فضا میں تباہ کر دیا، تاہم اس کا ملبہ علی السلیم ایئر بیس کے احاطے میں گرا۔ بلومبرگ کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم زخمیوں کی حتمی تعداد یا حملے کی مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔
