پاکستان ۱۶ جون ۲۰۲۶

ایران پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا، ایرانی سفیر

اسلام آباد(ویب نیوز) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے پاکستان کی پارلیمانی، سیاسی، عسکری اور سفارتی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور امن معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے معاہدے کو خطے میں استحکام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جبکہ ایرانی سفیر نے پاکستان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔