کوئٹہ( ویب نیوز)ایران نے امریکی صدر سمیت امریکی رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی سے متعلق تمام الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ کے سینیٹ میں دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر لگائے جانے والے یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ترجمان کے مطابق امریکہ کی جانب سے اس طرح کے دعوے دراصل سیاسی پروپیگنڈا ہیں، جبکہ ایران کا مؤقف ہے کہ وہ خود امریکی کارروائیوں اور جنگی پالیسیوں کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ ایرانی حکام نے کہا کہ ان کے خلاف “ہر الزام ایک اعتراف” کے مترادف ہے اور امریکہ کو خطے میں اپنے اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
