تازہ ترین ۲۵ جون ۲۰۲۶

ایران نے آبنائے ہرمز میں چار آئل ٹینکروں کو واپس موڑ دیا

تہران/مسقط (ویب ڈیسک) ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے چار آئل ٹینکروں کو واپس مڑنے کی ہدایت جاری کر دی، جس کے بعد مذکورہ جہازوں نے اپنا راستہ تبدیل کر لیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق ممکنہ طور پر یہ اقدام ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ہدایات پر کیا گیا، جبکہ اس سے قبل پاسداران نے ایران کی منظوری کے بغیر مقرر کیے گئے بحری راستوں کو ناقابلِ قبول اور خطرناک قرار دیا تھا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے پر کسی قسم کا ٹول یا فیس وصول نہیں کی جا سکتی اور اس حوالے سے خلیجی ممالک کی مکمل حمایت امریکہ کے مؤقف کے ساتھ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آزادانہ آمد و رفت متاثر ہوئی تو یہ بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی تصور ہوگی۔