تازہ ترین ۱۵ ستمبر ۲۰۲۶

ایران سے جنگ میں 18 امریکی فوجیوں کی ہلاکت، 417 زخمی ہونے کا اعتراف

کوئٹہ(ویب نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ کے پہلے چار ماہ کے دوران 18 فوجیوں کی ہلاکت اور 417 کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے 30 جون 2026 کے دوران 11 فوجی جنگی کارروائیوں جبکہ 7 غیر جنگی واقعات میں ہلاک ہوئے۔ اسی عرصے میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں 18 امریکی جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز اور 30 ڈرون تباہ ہوئے، جبکہ کویت، بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، عراق، عمان اور اردن میں امریکی فوجی اڈوں کی سیکڑوں عمارتوں اور تنصیبات کو نقصان پہنچا اور متعدد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ’’آپریشن ایپک فیوری‘‘ کے دوران امریکی گولا بارود کے ذخائر بھی تیزی سے کم ہوئے اور ان کی کمی پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔