تازہ ترین ۱ جون ۲۰۲۶

ایران اور امریکا کے مذاکرات پر غیر یقینی مؤقف، عراقچی

تهران (صداقت نيوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاہم جب تک مذاکرات کا کوئی واضح اور حتمی نتیجہ سامنے نہیں آتا، اس بارے میں کوئی فیصلہ یا قطعی رائے نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں اور بے بنیاد افواہوں کو اہمیت نہیں دینی چاہیے اور فیصلے صرف عملی پیش رفت کی بنیاد پر ہی ممکن ہیں۔