تازہ ترین ۲۳ مئی ۲۰۲۶

ایران اور امریکا حتمی مفاہمتی یادداشت کے قریب، جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز

تہران(صداقت انٹرنیشنل)اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کی توجہ مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے پر مرکوز ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دونوں ممالک کے مؤقف میں نمایاں قربت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین سے چار روز اہم ہوں گے جبکہ امریکا کے ساتھ جاری ثالثی عمل میں بعض نکات پر اختلافات بدستور موجود ہیں جن پر بات چیت جاری ہے، پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے بتایا گیا کہ معاہدے کے حتمی متن سے متعلق پاکستانی وفد جمعہ کو تہران پہنچا، دونوں ممالک کے درمیان مجوزہ معاہدے کے متن کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور منجمد ایرانی فنڈز کی بحالی کو بھی مسودے کا حصہ بنانے پر غور جاری ہے، جبکہ ایران نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین ایک حتمی مسودے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔