تازہ ترین ۲۴ مئی ۲۰۲۶

ایران افزودہ یورینیم ترک کرنے پر آمادہ، آبنائے ہرمز کھولنے پر بھی اتفاق: دعویٰ

کوئٹہ(روزنامہ صداقت انٹرنیشنل )امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران افزودہ یورینیم ترک کرنے پر آمادہ ہوگیا ہے، جو اس معاہدے کا مرکزی اور حساس نکتہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز کھولنے پر بھی اتفاق کرلیا ہے اور تمام محاذوں پر جنگ بندی کا امکان ہے۔معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز سے ٹرانزٹ فیس نہیں لی جائے گی جبکہ ایران کے 25 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بھی بحال کیے جائیں گے۔دوسری جانب ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران نے ابھی تک جوہری پروگرام سے متعلق کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق جوہری مذاکرات کے لیے 60 دن اور آبنائے ہرمز سے متعلق اقدامات کے لیے 30 دن کی مدت مقرر کی جا سکتی ہے۔مجوزہ معاہدے میں یہ بھی شامل ہے کہ اسرائیل لبنان میں جنگ ختم کرے گا، امریکا ایران کے تیل پر پابندیاں نرم یا ختم کرے گا، اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر دوبارہ حملہ نہیں کریں گے، جبکہ ایران بھی امریکا اور اس کے اتحادیوں پر حملوں سے گریز کرے گا۔