کوئٹہ (ویب نیوز): ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت 3.12 فیصد اضافے کے بعد 87.46 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ برینٹ کروڈ آئل بھی 3.75 فیصد اضافے کے ساتھ 94.76 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی عالمی توانائی مارکیٹ پر مسلسل اثر انداز ہو رہی ہے۔
