تازہ ترین ۲۵ مئی ۲۰۲۶

ایرانی وفد قطر پہنچ گیا، منجمد اثاثوں اور امریکا معاہدے کے امکانات پر بات چیت متوقع

کویٹہ ( صداقت انٹرنیشنل)باقر قالیباف اور عباس عراقچی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے ہیں، جہاں ایرانی میڈیا کے مطابق وفد کی متوقع ملاقات قطری وزیراعظم سے ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے کے امکانات، سفارتی پیش رفت اور اقتصادی امور پر بات چیت کی جائے گی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وفد میں ایرانی مرکزی بینک کے گورنر بھی شامل ہیں، جو منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور مالی معاملات سے متعلق مذاکرات کریں گے، جبکہ اس دورے کو خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔