کوئٹہ ( ویب نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، مصر اور فرانس کے اپنے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ان رابطوں میں علاقائی صورتحال اور امریکی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عباس عراقچی نے متعلقہ ممالک کو ایران کے مؤقف اور جوابی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
