پاکستان ۲۳ جون ۲۰۲۶

ایرانی صدر کل پاکستان کا دورہ کریں گے، امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے

کوئٹہ (ویب نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے صدر کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی صدر کے ہمراہ وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔ ملاقاتوں میں تجارت، توانائی، سرحدی سلامتی، علاقائی روابط اور دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کے کردار پر وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا جائے گا۔ دونوں ممالک سابقہ معاہدوں پر عملدرآمد، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور کا بھی جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی اور حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈ میپ پر اتفاق کیا گیا ہے۔