تازہ ترین ۲ جون ۲۰۲۶

ایران، امریکا مذاکرات اس بات کی ضمانت نہیں کہ معاہدہ ہوگا، مارکو روبیو

کوئٹہ(صداقت ویب نیوز)امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ایران کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ امکان ہے ایران نے جوہری پروگرام کے ان پہلوؤں پر رضامندی ظاہر کی جن پر پہلے انکاری تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ کوئی معاہدہ ہوگا، مذاکرات میں شرط نمبر 1 یہ ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو کھول دے۔مارکو روبیو نے یہ بھی کہا کہ ایران کو واضح طور پر آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کرنا ہوگا، ایران پر کسی بھی پابندی میں نرمی شرائط سے مشروط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم کی تلفی کے حوالے سے مذاکرات کا عہد بھی کرنا ہوگا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسے اشارے ہیں کہ ایران کے سپریم لیڈر کسی نہ کسی سطح پر مذاکرات میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔