پاکستان ۳۰ ستمبر ۲۰۲۶

اوتھل میں کوسٹ گارڈز کی کارروائی، دو کوچز سے 61 نایاب باز برآمد

اوتھل(ویب نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے اوتھل چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر کوچز سے 61 نایاب باز برآمد کرکے مبینہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق باز غیر قانونی طور پر حب اور کراچی کے راستے بیرون ملک منتقل کیے جارہے تھے۔ کارروائی کے بعد محکمہ جنگلات و جنگلی حیات لسبیلہ کے حکام کی موجودگی میں تمام بازوں کی صحت کا جائزہ لیا گیا اور انہیں قدرتی ماحول میں آزاد کردیا گیا۔ حکام نے کہا کہ نایاب پرندوں اور جنگلی حیات کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے اور غیر قانونی شکار و اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔