تازہ ترین ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

اوتھل، ساتویں آر ایس ایم ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں پاک وایارہ کرکٹ کلب کامیاب

اوتھل (ویب نیوز) ساتویں آر ایس ایم ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پاک وایارہ کرکٹ کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل یو اے ڈبلیو ایم ایس الیون کو 55 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاک وایارہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے، عابد مصطفیٰ نے 29 گیندوں پر 9 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 79 جبکہ مبشر ابڑو نے 15 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔ 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایل یو اے ڈبلیو ایم ایس الیون 18 اوورز میں 8 وکٹوں پر 181 رنز بنا سکی، ایاز نے 56، سلیمان نے 36 اور سمیر نے 19 رنز بنائے۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن لسبیلہ کے صدر حاجی محمد اسحاق زہری مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ کمیٹی کی حوصلہ افزائی کے لیے 20 ہزار روپے نقد انعام دیا اور لسبیلہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کا عزم ظاہر کیا۔