لندن( ویب نیوز) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے لندن میں پہلا پریکٹس سیشن کیا، تین گھنٹے جاری رہنے والے سیشن میں کھلاڑیوں نے فزیکل، فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔ انگلی کی انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے والے کپتان بابر اعظم نے بھی بھرپور ٹریننگ کی اور فیلڈنگ ڈرلز کے علاوہ طویل بیٹنگ پریکٹس میں حصہ لیا، امکان ہے کہ وہ جمعرات سے لارڈز میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
