کوئٹہ (ویب نیوز): انگلینڈ نے لارڈز میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں بھارت کو 27 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 387 رنز بنائے۔ اوپنرز بین ڈکٹ اور جیکب بیتھل نے پہلی وکٹ کے لیے 192 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی، جو بھارت کے خلاف انگلینڈ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ بن گئی۔ جواب میں بھارتی ٹیم روہت شرما کی سنچری کے باوجود 360 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں انگلینڈ نے 27 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی۔
